School murree 78

سی ای او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی کاشف اعظم کاگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باڑیاں کا دورہ

مری سی ای او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی کاشف اعظم کاگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باڑیاں کا دورہ ، سکول کے لئے ایک کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باڑیاں میں نو تعینات شدہ پرنسپل سید کوثر حسین بخاری کے اعزاز میں سکول سٹاف کی جانب سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ، سی ای او کاشف اعظم جب اچانک گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول باڑیاں پہنچے تو تما م سٹاف مصروف کار تھا،اساتذہ کرام اور طلباء کی حاضری بھی سو فصد تھی ،سی ای او نے پرنسپل سید کوثر حسین بخاری اور دیگر جملہ سٹاف کی تعلیمی خدمات کی تعریف کی ، سی ای او نے سکول میں طلباء کی کثیر تعداد کو خوش آئندہ قرار دیا اور تمام ٹیچرز کی فرض شناسی اور جہد مسلسل کی تعریف کی ، انہوں نے سکول کی پر شکوہ عمارت اور حالیہ میٹرک کے نتائج پر بھی اطمینان کا اظہار کیااور اساتذہ کومبارک باد دی، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن کاشف اعظم نے سکول کے لئے ایک کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا جس پر تمام اساتذہ اور طلباء نے ان کے اس جذبہ کو سراہا اور ان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں