مری راولپنڈی سے سیاح نوجوانوں کو بکنگ پر مری لیکرآنے والا ٹیکسی ڈرائیور ان کو مال روڈ مری پر اتارکردھوکے دیتے ہوئے مسافروں کا قیمتی سامان اور 10 ہزار روپے نقد لیکر فرار ہوگیا مسافروں نے اس کی اطلاع ریکسیو 15 پر دیکرناکہ بندی کروائی اس دوران جب وائرلیس پر ناکی بندی کی کال چل رہی تھی تو متعلقہ گاڑی ٹریفک وارڈن غلام جیلانی کے قریب سے چند منٹ قبل ہی موٹر وے کی جانب گئی تھی وارڈن آفیسر نے وقت ضائع کئے بغیر گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو اور ڈرائیورکو موٹر وے سے راولپنڈی بمعہ سامان وکیش گرفتارکرکے متعلقہ تھانہ مری کے حوالے کیااور مسافروں کو انکی نقد رقم اور سامان واپس کروایا مری سیر وتفریح پر آنے والے سیاحوں اور مسافروں نے سٹی ٹریفک پولیس مری زندہ باد کے نعرے لگائےسی ٹی او راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے ٹریفک وارڈن غلام جیلانی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان کیا۔