رجسٹری محرم ابرار قریشی 169

مری تحصیلدارآفس میں تعینات رجسٹری محرم ابرار قریشی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے

مری رجسٹری محرر ابرار قریشی نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے اپنے اختیارات کا نا جائز فائدہ اٹھانے لگے ابرار قریشی نے اپنی ہی جاری کردہ رپورٹ کو بھاری رشوت لیکر تبدیل کر دیا اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،،تفصیلات کے مطابق مری تحصیلدارمیں تعنیات رجسٹری محرار ابرار قریشی ایک بار سچی اور پھر چند پیسوں کے لیے اسی کو جھوٹی رپورٹ بنا کر سادہ لوگوں کو بلیک میل کر کے ان سے رشوت وصول کرنے میں مصروف رہتے ہیں دور داراز کے دیہی علاقوں سے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں آنے والوں کا کام بغیر رشوت کے نہیں ہوتا ،ا گر ان جیسے کرپٹ اور بدکردار کوگ محکمے میں ایسے ہی کردار اد کرتے رہیں تو تمام لوگوں کی نظروں سے اداروں کا اعتماد ختم ہو کر رہ جائے گا ،اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پہلے بھی اس شخص کے خلاف متعدد بار شکایات کی گئی مگر اسکے خلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسے شخص کے خلاف فوری کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں