Murree picture 140

مری حضرت امام حسین علیہ اسلام کے چہلم کا جلوس

مری حضرت امام حسین علیہ اسلام کے چہلم کا جلوس امام بارگاہ ڈاکٹر منظور حسین تحصیل روڈ مری سے بعد ازنماز ظہرانجمن امامیہ کے حیدر علی مرزا اور چوہدری مظہر حسین کی قیادت میں برآمد ہواجوسبزی منڈی، لوئر بازار صدیق چوک اوراپر بازار سے ہوتا ہوا ڈاکخانہ چوک مال روڈ پر پہنچا جہاں ذاکر حضرات نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ حق وباطل کی جنگ تھی نواسی رسول حضرت امام حسین علیہ اسلام اور دیگر شہداء نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر جہا ں شہادت کا اعلیٰ ترین رتبہ پایا وہاں اسلام کی سربلندی کو بھی ہمیشہ کیلئے امر کردیا اس موقع عزہ دارامام حسین کی یاد میں سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے رہے ،جلوس کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا ،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نوازعباسی،سینئر نائب صدر واجد عباسی،تحریک انصاف مری کے رہنماء راجہ شہزاد رشید،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،تحریک انصاف مری سٹی کے صدر سہیل عباسی،عمران عباسی ، بدرالدین خالد،وسیم عباسی،منیر عباسی ،بابرعلی قریشی اور دیگر امن کمیٹی کے ممبران بھی جلوس کے ہمراہ موجود تھے جبکہ نوتعینات سب ڈویثرنل پولیس آفیسرمری اور ایس ایچ او مری نے جلوس کی نگرانی کرنے اور سکیورٹی انتظامات دیکھنے کی زحمت گوارہ نہ کی اور سب انسپکٹر اسلم ہی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں