News Murree news 56

آل پارٹیز یوتھ کانفرنس “بعنوان”کشمیرہماراہے منعقد ہوگی

مری ناظم اطلاعات ونشریات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی ذاکراللہ صافی نے مسلم میڈیا سیل سے جاری میں بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم اور 2ماہ سے زئد عرصہ سے جاری کرفیوکیخلاف مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی جس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوںکے زیراہتمام آج17اکتوبر2019کو پریس کلب لیاقت باغ میں شام 4بجے آل پارٹیز یوتھ کانفرنس “بعنوان”کشمیرہماراہے منعقد ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرہماراہے یوتھ کانفرنس میں ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور بالخصوص طلبہ تنظیموں کے راہنما شرکت اورخطاب کریں گے،ناظم اطلاعات ونشریات ایم ایس اوضلع راولپنڈی ذاکراللہ صافی نے کہا کہ آل پارٹیز یوتھ کانفرنس “بعنوان” کشمیرہماراہے کے انعقاد کامقصدمقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کو اُن کا حق دلوانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں