ساملی سینی ٹوریم ہسپتال 51

ساملی سینی ٹوریم ہسپتال کمپنی باغ مری میں ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی بلاک بنادیاگیا ہے

مری حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ساملی سینی ٹوریم ہسپتال کمپنی باغ مری میں ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی بلاک بنادیاگیا ہے ایم ایس ساملی سینی ٹوریم ڈاکٹر قیصر عباسی نے بتایا کہ ڈینگی مریضوں کو اب تحصیل مری اور دیگر قریبی علاقوں سے راولپنڈی جانے کی زحمت نہیں کرنی پڑیگی حکومت پنجاب نے ساملی سینی ٹوریم ہسپتال کمپنی باغ مری میں ایک علیحدہ بلاک ان مریضوں کیلئے مختص کردیاگیا ہے جہاں نہ صرف انہیں داخل کیاجائیگا بلکہ تمام ٹیسٹ اور ادویات بھی مفت دستیاب ہونگیں حکومت پنجاب کے اس اقدام سے مریضوں کی مشکلات میں بڑی حد تک کمی واقع ہوگی ہسپتال کا عملہ انکی دیکھ بھال کیلئے چوبیس گھنٹے موجود رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں