news 51

مری مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن تحصیل مری کی طرف سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیاگیا

مری مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن تحصیل مری کی طرف سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیاگیا ،اس موقع پر ناظم ایم ایس اوتحصیل مری جواد عباسی نے کہا کہ ایم ایس اودینی وعسری تعلیمی اداروں کے طلباء کی نمائندہ وخودمختار طلباء طلباء تنظیم ہے جو اپنے واضع نصب العین غلبہ اسلام واستحکام پاکستان کے ساتھ مربوط ومنظم انداز میں نظریاتی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے اور طلباء کی نظریاتی وفکری تربیت کرہی ہے وہاں نظریہ پاکستان،اسلامی اور مشرقی روایات کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ،ناظم اطلاعات راجہ احمد نے اس موقع پر کہا کہ ایم ایس او گروہی ،لسانی ،صوبائی و مسلگی تفرقات سے بالاتر ہوکر کام کرنے والی تنظیم ہے اور اپنے قیام کے اول روز سے نسل نو کی تنظیم ،تعلیم وتربیت کیلئے کام کررہی ہے اور کوئی بھی موقع ضائے کئے بغیر نوجوانوں کی ہر وقت رہنمائی کو اپنا فیض گردانتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں