صحت مند خوراک 73

مری عوام کو اچھی اور صحت مند خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے

مری عوام کو اچھی اور صحت مند خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر انتظام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کے وقت بھی اسکو محکمہ صحت کے ماتحت کیاجانا تھا جس پراب کام شروع کردیاگیا ہے جسکی متعلقہ ذمہ داران نے بھی تصدیق کردی ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بنیادی فرض عوام کو محفوظ ،صحت منداورمعیاری خوراک کی فراہمی کویقینی بنانا ہوتا ہے روزمرہ کی خوراک اگر معیاری اور صحت مند ہوتو معاشرہ تندرست اور صحت مند ہوگا اور اگر خوراک مضر صحت ،غیر معیاری اورملاوٹ شدہ ہوگی تو اس سے بیماریاں پھیل سکتی ہیںاسی لئے ان اتھارٹیز کو یکجا کیاجارہا ہے محکمہ خوراک کے ایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ جب پنجاب فوڈ اتھارٹی بنائی گئی تو اس وقت بھی اسکو محکمہ خوراک پنجاب کے ماتحت کرنے کا پروگرام تھا لیکن محکمہ صحت کے فوڈ انسپکٹروں سے جان چھڑانے کیلئے اس اتھارٹی کو محکمہ خوراک کے ماتحت کیا گیا اب بڑی تعداد میں فوڈ انسپکٹر ریٹائر ہوچکے ہیں اسلئے اب اسکو محکمہ خوراک کے نگرانی میں دیاجارہا ہے دونوں اتھارٹیز کو یکجا ہونے کے بعد بننے والی نئی اتھارٹی فوڈ کی آئٹم کے علاوہ ادویات کے معیار کو چیک کرسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں