Amjad Arbab Abbasi murree 71

مری بار کونسل کی عدالتی کاروائیوں کے بائیکاٹ کو قانون وآئین کی بالادستی قرار دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو

مری سابق امیدوار حلقہ پی پی 6 امجد ارباب عباسی نے ہفتہ کو مری بار کونسل کی عدالتی کاروائیوں کے بائیکاٹ کو قانون وآئین کی بالادستی قرار دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے جن امور کی سمت کو نامناسب سمجھ کر یہ بائیکاٹ کیا اس پر اعلیٰ عدلیہ و جوڈیشل اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہیے تا کہ عام آدمی کو مظالم وجبر سے محفوظ رکھنے کا راستہ صاف ہواگر یوں ہی وطن عزیز کو پولیس اسٹیٹ بنانے کی طر ف قدم بڑھتے ر ہے تو عوام الناس کے آئینی وقانونی تحفظ کا کوئی راستہ باقی نہیں رہیگا امجد ارباب عباسی نے ہر سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر مری بار کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں