Dog murree 148

مری کے تفریح مقامات پر آوارہ کتوں کا راج مری انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

ملکہ کوہسار مری شہر اور تفریح مقامات پر آوارہ کتوں کا راج مری انتظامیہ خاموش تماشائی تفریح مقامات پر آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں شہریوں کی شکایات پر متعلقہ ادارہ خاموش شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری لوئر بازار موچی منڈی کشمیر پوائنٹ باغ شہیدروڈ بینک روڈ مال روڈ پنڈی پوائنٹ جنرل بس اسٹینڈ میں آوارہ کتوں کا راج دن بھر کتے ٹولیوں کی صورت میں ان پوائنٹ پر گھومتے ہیں شام ڈھلتے جنگلوں سے مزید کتوں کی ٹولیوں کی صورت ان پوائنٹ کا رخ کرلیتے ہیں مال روڈ کشمیر پوائنٹ باغ شہید روڈ اور پنڈی پوائنٹ جو کہ سیاحوں اور مقامی افراد کی چہل قدمی کا مرکز ہیں لیکن آوارہ کتوں کو دیکھ کر خوف سے سیاح سید ادھوری چھوڑ کر اپنی اپنی رہائش گاہوں کو لوٹ جاتے ہیں جبکہ گھروں کو جانے والے اکثر شہری ان آوارہ کتوں کا شکار ہوچکے ہیں انوار تک تو تم کی وجہ سے سکول جانے والے بچے بھی سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اکثر بچوں کے پیچھے یہ کتے لگ جاتے ہیں اگر کوئی بچہ کوئی چیز کھا رہا ہے تو اس کو چھیڑنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری کا رخ کرتی ہے لیکن جگہ جگہ آوارہ کتوں کو دیکھ کر کر خوف و ہراس پایا جاتا ہے شہریوں کی جانب سے مری انتظامیہ کو بار بار شکایات کرانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی اگر کسی بھی معاملات میں دیکھا جائے تو انتظامیہ کاجو کردار ہے وہ خاموش تماشائی کی صورت میں دیکھا جاتا ہے پاکستان کا مشہور سیاحتی مقامات ملکہ کوہسار مری جہاں پر انتظامیہ کی ہر معاملات میں غفلت پر موجودہ حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے شہریوں اور سیاح نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں