murree news 111 48

ہفتہ وار تعطیلات سیاحوں نے اپنی چھٹیاں مری اورگلیات کے خنک اور دلکش موسم میں گزارنے کیلئے یہاں کا رخ کرلیا

مری ہفتہ وار تعطیلات سیاحوں نے اپنی چھٹیاں مری اورگلیات کے خنک اور دلکش موسم میں گزارنے کیلئے یہاں کا رخ کرلیا ہے ،گرمائی سیزن کے خاتمے اور سکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح واپس اپنے شہروں کو لوٹ چکے ہیں اور برفباری سے قبل ہفتہ وار تعطیلات پر ہی سیاح یہاں کررخ کررہے ہیں ان دنوں ملکہ کوہسار مری کاموسم انتہائی دلفریب ہے زمین کوچھوتے بادلوں ،ٹھنڈی ہوائوں اور گہری دھند نے اس جنت بینظیر وادی کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے موسم خزاں اور اس سے قبل مری کا موسم بہت خوبصورت ہوتا ہے اور اس موسم کے شیدائی لازمی ان دنوں یہاں کا رخ کرتے ہیں جس سے جہاں مری کی رونقیں بحال ہوجاتی ہے وہاں یہاں کے کاروبار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں