murree-news murree 45

مری بھوربن روڈ پر جنگل میں بڑے پیمانے پر محکمے کی ملکی بھگت سے کئی ٹن مٹی پھینک دی گئی

مری بھوربن روڈ پر جنگل میں بڑے پیمانے پر محکمے کی ملکی بھگت سے کئی ٹن مٹی پھینک دی گئی جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے پودے اسکے نیچے دب جانے سے تباہ ہوگئے فارسٹ گارڈ کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے افراد رات کی تاریکی میں جنگل میں روزانہ درجنوں مٹی کے ٹرک پھینک رہے ہیں اس عمل سے کئی مقامات پر خطرناک لینڈسلائیڈنگ بھی ہوچکی ہے ایک طرف موجودہ حکومت گرین پاکستان پروگرام کے تحت درخت لگانے کا درس دیتی ہے جبکہ دوسری طرف ایسے عمل سے پہلے سے موجود پودے تباہ ہورہے ہیں ڈی ایف او مری اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کااہلیان علاقہ کی طرف سے مطالبہ کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں