ا آئیسکو 54

اوسیاہ میں بجلی کی مین لائن زمین کے انتہائی قریب سے گزر رہی ہے

مری سب ڈویثرن آئیسکو جھیکاگلی مری کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اوسیاہ میں بجلی کی مین لائن زمین کے انتہائی قریب سے گزر رہی ہے مذکورہ راستے سے تعلیمی ادارے کے طلباء طالبات بھی گزرتے ہیں جسکے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر سعد نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں متعدد بار متعلقہ واپڈا کے ذمہ داران کو آگاہ کیالیکن کوئی عملدرآمد نہیں کیاگیا انہوں نے چیئرمین آئیسکو اسلام آباداورواپڈا کے دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں