مری آرٹس کونسل اور آمور فائونڈیشن لاہور کے زیراہتمام ایک خصوصی تقریب کا انعقادہوا جس میں پاکستان بھر کے خصوصی افراد نے شرکت کی جس میںمعروف عکس بینڈ لاہور کے سنگروں علی محسن ، فرحان ریاض نے خوبصورت پرفارمنس پیش کی اور ملی نغمے اور خوشی کے گیت گائے۔اس کے علاوہ کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا اور کشمیری ملی نغمے ش کئے۔آمور فائونڈیشن کی چیف ایگزیکٹو لیلۃ القدر نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان بھر آئے ہوئے خصوصی افراد 15روزہ تفریح دورہ سفر امید سحر پر تھے جنہوں نے لاہور سے سفر شروع کیا اور درہ خنجراب، گلگت بلتستان سے ہوتے ہوئے مری پہنچے اور مری آرٹس کونسل کے تعاون سے اس خوبصورت تقریب کا انعقادکیا جس میں تمام خصوصی افراد نے تلاوت ، نعت اور ملی نغمے پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔ تقریب کے شرکاء نے مری آرٹس کونسل کو خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ مری آرٹس کونسل کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔