1122 MURREE 84

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کا قدرتی آفات اور سانحات سے نیمٹنے کے لیے واک اور سیمینار کا انعقاد۔

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے تحصیل مری میںقدرتی آفات اور سانحات سے بچائوکے لیے آگاہی مہم شروع کی ہوئی ہے ۔ ریسکیو 1122 مری کے مرکزی دفتر میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔جس میںقدرتی آفات اور سانحات سے بچائوکی تدابیر کے بارے میں سٹاف کو آگاہ کیا اس موقع پر انچارج ایمرجنسی آفیسر کامران رشید نے کہا کہ بروقت حفاظتی تدابیر اخیتار کرکے قدرتی آفات اور سانحات سے بچا جاسکتا ہے۔انچارج ایمرجنسی آفیسر نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی جانب سے ا ٓفات و سانحات میں ہونے والے نا قابلِ تلافی نقصانات پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور سانحات کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا سیمینار میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ماریہ کامران نے بتایاکہ ریسکیو کمیوٹنی ٹیم قدرتی آفات اور سانحات سے بچائو کی آگاہی مہم کے تحت مری کے سکولوں ،کالجوں اور سول سوسائیٹی میںقدرتی آفات اور سانحات اور حفاظتی تدابیر کے بارے آگاہی لیکچر ،اور سیمینار کرارہے ہیں۔ سیمینار میں قدرتی آفات اور سانحات میں شہید ہونے والوں کے دعا بھی کی گئی۔بعد ازاںاسی سلسلہ میں ما ل روڈ مری پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ریسکیو 1122 مری کے کنٹرول روم انچارج انجینئر ذیشان حفیظ ، بڑی تعداد میں ریسکیو 1122 مری کے سٹاف ،سیاحوں، اور سول سوسائیٹی نے شرکت کی۔اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قدرتی آفات اور سانحات بچائو کے لیے ان آگاہی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں