new murree Protest dharna 203

مر ی نیومری پتریاٹہ چیئرلفٹ کے دوسال قبل برطرف ہونے والے ملازمین اپنی فوری بحالی کیلئے نیومری بازار پتریاٹہ میں بھوک ہڑتال کیمپ لگا دیا

نیو مری پتریاٹہ چیئرلفٹ کے برطرف ملازمین عرصہ دو سال سے انصاف کے منتظر تھے اور انصاف نا ملنے اور فاقہ کشی سے تنگ آکر تادم مرگ بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ کہیں بار ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے لتاسب ستی کے پاس گئے مگر کسی نے ایک نا سنی ۔ان کا کہنا ہے کے ہمارا قصور یہ تھا کے انہوں نے کرپشن کے خلاف اور چیرلفٹ کی انتظامیہ کہ خلاف آواز اٹھائی۔ اس کی آڑ میں ان کو جبری برطرف کر دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کے جب تک ہم کو واپس بحال نہیں کرتے ہم بھوک ہڑتال کیمپ قائم رکھیں گے ۔ان کا مطالبہ ہے کے برطرف ملازمین جو وفات پا گئے ہیں ان کے اہلخانہ کو فوری طور پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے کنٹریکٹ کے مطابق فنڈ دیا جائے ۔ اور تمام برطرف ملازمین کو واجبات کے ساتھ فوری طور پر بحال کیا جائے ۔اور ان پر جو جھوٹے مقدمات بناۓ گئے ہیں ان کو فلفور حت کیا جاۓ ۔ متاثرین کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں