PTCL- 103

مری پی ٹی سی ایل مری میں انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے میں بری طرح نا کام

مری پی ٹی سی ایل مری میں انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے میں بری طرح نا کام تاجر اور ہوٹل انڈسٹری کے کاروبار بری طرح متاثر ہونے لگے اس سلسلے میںبار بار انٹرنیٹ بند ہونے اور نو بروزنگ کبھی بلکل ہی بند ہو جاتا ہے جس کے باعث تاجروں ،ہوٹل انڈسٹری اوردیگر نیٹ استعمال کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عرصہ دراز سے مری میں تعینات ملازمین اس مسئلے کی بڑی وجہ ہیں ،ملازمین بجائے اپنی سروسز کو بہتر کرنے کے اپنے تعلقات کا استعمال کرتے ہیں اور صارفین کی جانب سے جو شکایات درج کروائی جاتی ہیں اس کو ختم کرواکر جلد کو ٹھیک کرنے کاکہا جاتا ہے، پی ٹی ایل کی ہیلپ لائن پر ایسی ہی صورتحال ہے، جبکہ صارفین سے بھاری بل کے ساتھ ٹیکس بھی وصول کیا جاتا ہے ،پی ٹی سی ایل کے بلند وبالا دعوے مری میں دھرے کے دھرے رہ گئے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مری میں پی ٹی سی ایل کے علاوہ کوئی سروس فراہم کرنے والی دوسری کوئی کمپنی موجود نہیں ہے جس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اگر کسی نمبر کی زیادہ شکایت کی جائے تو اس کو بند کر دینے کی دھمکی دی جاتی ہے،بزنس منیجرایکسچینج مری محمد ارشد سب اچھے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو دیتے رہتے ہیںاہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد ارشد کو فوری طور پرمری سے تبدیل کیاجائے اور فرض شناس آفیسر اور کولیفائیڈ ٹیکنیشن اور سٹاف کو تعینات کیا جائے جو کہ صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کر سکیں۔