murree-news murree 42

مری اور گلیات میں سردی کاآغاز ہوگیا گذشتہ تین دنوں سے شدید بارشوں،ژالہ باری،طوفانی ہوائوں

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں سردی کاآغاز ہوگیا گذشتہ تین دنوں سے شدید بارشوں،ژالہ باری،طوفانی ہوائوں،گہرے کالے بادلوں اور دھند کے باعث اچانک مری اور گلیات میں سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوگیا سیاحوں اورمقامی لوگوں نے گرم کپڑوں،ہیٹروں ،گرم مشروبات اور ڈرائی فروٹ کا استعمال شروع کردیا ہے ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح اس جنت بینظیروادی کے دلکش نظاروں ،حسین موسم ،خنک ہوائوں اور زمین کو چھوتی دھند سے خوب لطف اندوز ہوررہے ہیں اور یہاں گزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں ،توقع کی جارہی ہے کہ اگر سردی کی شدت میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو رواں ماہ میں کسی بھی وقت برفباری شروع ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں