مری کے کری محلہ میں واپڈا کی ننگیں تاریں موت کی دعوت دینے لگیں محکمہ واپڈا سب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مری کواہلیان علاقہ نے بارہا اس خطرناک صورتحال سے آگاہ کیا کہ بجلی تاریں سپارک کررہی ہیں اور اگر فوری طور پر ان کو تبدیل نہ کیاگیا تو کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے کیونکہ یہ اہم ترین گزرگاہ ہے جہاں سے بڑی تعدادمیں خواتین ،بچے اور دیگر لوگ گزرتے ہیں سڑک کے انتہائی قریب ہونے کے باعث اندیشہ ہے کہ کوئی بھی گزرنے والے فرد کا ہاتھ ان تاروں پر لگ سکتا ہے جس سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے اہلیان علاقہ نے چیئرمین واپڈا،چیئرمین آئیسکو اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔