News Murree news 46

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علیوٹ تحصیل مری کے شاندارنتائج اوراعلیٰ کارکردگی

مری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علیوٹ تحصیل مری کے شاندارنتائج اوراعلیٰ کارکردگی پرمختیار احمدنگران اعلیٰ تعلیمی مشاورتی بورڈ علیوٹ نے ہیڈمسٹرس ،تدریسی سٹاف اور اعلیٰ کارکردگی پر طالبات کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علیوٹ تحصیل مری کی بہترین درسگاہ ہے یہ تعلیمی ادارہ گنجان آباد علاقے میں اپنی تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود اس درسگاہ کی ہیڈمسٹرس اور عملہ انتہائی محنت ،فرض شناسی اور خدمت کے جذبے سے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے جس پر تمام اہلیان علاقہ اور والدین نے بھی انکی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں