THQ MURREE 96

تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری میں بھی غریب لوگ علاج نہیں کراسکیں

مری تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری میں بھی غریب لوگ علاج نہیں کراسکیں گے کیونکہ ہسپتال ھذا میں پرچی فیس اور ڈاکٹر وں سے چیک کرنے کی فیسیں بھی وصول کی جانے لگی چائلڈ سپشلسٹ بھی بھاری فیس لینے لگے،ہر قسم کے ٹیسٹ بھی فیس اد اکرنے پر ہی کئے جاتے ہیں،طوفانی مہنگائی نے جہاں غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے اب ٹی ایچ کیو ہسپتال بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے وزیر اعظم عمران خان نے تو عوام کو فری صحت کی سہولتیں اور مفت تعلیمی سہولتیں دینے کا وعدہ کیا تھا مگریہ بھی عجیب تبدیلی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی عوام کو فیسیں دیکر علاج کراناپڑرہا ہے غریب عوام نے اس تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے ہسپتالوں میں علاج کی مفت سہولیات کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں