منشیات فروشوں 128

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے9ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1200گرام چرس،45لیٹر شراب،1پستول30بورمعہ24روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے خالد سے 1200گرام چرس،تھانہ سٹی پولیس نے عاطف سے 5لیٹر شراب،ثاقب سے 5لیٹر شراب،تھانہ وراث خان پولیس نے غلام سے 5لیٹر شراب،کاشف سے 5لیٹر شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ضیابت سے 15لیٹر شراب،حضرت امین سے 10لیٹر شراب،عابد سے 20روند 30بور اور تھانہ روات پولیس نے غلام اکبر سے 1پستول30بور معہ4روند برآمد کر کے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔