National Highways 88

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ IMDCمری کے آپریٹر کو موٹروے ہیلپ لائن سے کال موصول ہوئی ایک مہران کار جس میں کچھ مشکوک افراد جا رہے ہیں آپر یٹر لیڈی کانسٹیبل صباء حمید نے تمام موبائلز کو گاڑی نوٹ کروا کر الرٹ کروایا آپریشن آفیسر انسپکٹر آفتاب احمد ہمراہ کانسٹیبل بلال احمد دوران پیٹرولنگ گاڑی کو روکا جسمیں4 اشخاص سوار تھے جب گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو2 عدد پسٹل اور30 بور کے114 زندہ رائوند بر آمد ہوئے جنکو مزید قا نونی کاروائی کے لیئے لوکل پولیس کے حوالے کیا گیا موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔