asp murree 115

رواں سال مری میں قتل کے 7 مقدمات درج ہوئے جن میں سے6 مقدمات جبکہ ڈکیتی کی 2 وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار�، اے ایس پی مری فریال فرید

مری رواں سال مری میں قتل کے 7 مقدمات درج ہوئے جن میں سے6 مقدمات جبکہ ڈکیتی کی 2 وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے چالان عدالت میں پیش کردئیے گئے اور ایک اندھے قتل کا مقدمہ زیرتفتیش ہے،منشیات کے 89 مقدما ت درج ہوئے ہیں جن میں 18 کلو سے زائد چرس 219 بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئیں ان خیالات کا اظہار اے ایس پی مری فریال فرید نے مری میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاان کاکہناتھا کہ آر پی راولپنڈی ریجن ،سی پی او راولپنڈی اور ایس پی صدر کی ہدایات اور راہنمائی پر مری پولیس ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیت و شب و روز محنت کے باعث رواں سال کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ،سیاحوں کو تحفظ فراہم رکھنے اور دی آئی پی کی آمد و رفت کے دوران فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایاگیا ہے انہوںنے بتایاکے رواںسال قتل کے کل 7مقدمات درج ہوئے جن میں سے 6مقدمات چالان ہوکر ایک مقدمہ اندھا قتل زیر تفتیش ہے ،جبکہ رواں سال روڈ راہبری کی ہونے والی2 وارداتوں کو ٹریس کر کے چالان عدالت کیا گیا ہے ، اسلحہ کے 40 مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں26عدد پسٹل ،7عدد رائفل ،5عدد کلاشنکوف ،ایک عدد کارپین جبکہ 203عدد روند اسلحہ ناجائز برآمد کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران اسلحہ کے 26مقدمات درج ہوئے تھے، منشیات کے 89مقدمات درج ہوئے جن میں 18252گرام چرس ،219بوتل و 18لیٹر شراب کی برآمدگی عمل میں لائی گئی، گزشتہ سال کے دوران منشیات کے51مقدمات درج ہوئے تھے،رواں سال کل 138مجرمان اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں کیٹگری اے کے 14مجرمان اشتہاری شامل ہیں اس سال زیر دفعہ 88ض ف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 141کنال اراضی قرق کروائی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 31مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے تھے جن میں کیٹگری Aکا1 مجرم اشتہاری گرفتار ہوا تھے، 46عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،جبکہ 63 TO,s گرفتار ہوئے ، 247اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 107/150ض ف ،125اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 107/151ض ف،3اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 55/109ض ف ،4اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 55/110ض ف اور 2کس کے خلاف زیر دفعہ 213ت پ کاروائی عمل میں لائی گئی ،اور مقدمات برخلاف پراپرٹی میںکل مالیتی (44لاکھ 56ہزار)روپے مال مسروقہ کی برآمدگی عمل میں لائی گئی جس میں 10عدد وہیکلز ،11عدد مویشی ،اور(6لاکھ 90ہزار )مالیت کی چوری شدہ لکڑبھی شامل ہے انہوںنے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر اور سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اضافی نفری محافظ فورس اور ڈولفن سکارڈ کو تعینات کیا گیا جس کی وجہ عید الفطر ،عید الضحیٰ،14اگست ،محرم الحرام اور گرمی کا سیزن احسن طریقہ سے گزر گیا ،مری کی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ضلع پولیس نے مختلف اقدام اٹھائے جس میں خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں 1۔کریکٹر سرٹیفکیٹ 2۔ایمپلائی ویری فیکیشن 3۔لوکل ویری فیکیشن 4۔اندراج کرایہ داری 5۔گمشدگی 6۔وہیکل ویری فیکیشن 7۔لرنگ لائسنس 8۔لائسنس رینیول +ڈوپلیکیٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ سرکل ہذا میں تھا نہ مری کا قیام 1877؁ء کو عمل میں آیا تھا ۔جسکی بلڈنگ موجودہ معیار پر پورا نہ اترتی تھی ۔ملازمین اور عوام کو دشواری کا سامنا تھا ۔تھا نہ مری کی نئی بلڈنگ کی بنیاد سال 2015؁ء میں رکھی گئی تھی جو خوش قسمتی سے رواں سال پایہ تکمیل تک پہنچی اور نئی بلڈنگ کا افتتاح ماہ جون میں CPO راولپنڈی نے عمل میں لایا ،ٹورسٹ پروٹیکشن پولیس کو موسم سرما اور گرمائی سیزن کے لئے تعینات کیا گیا تاکہ سیاحوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع نہ رونما ہوسکے ،اس موقع پر ایس ایچ اومری حفیظ اللہ نیازی،ریڈراے ایس پی مری طاہر ستی دیگر متعلقہ پولیس چوکیوں کے انچارج بھی موجود تھے۔