NLC 130

نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی)نے مختلف تعلیمی اداروں کے تعاون سے ملک بھر کی طرح مشہور سیاحتی مقامات پر صفائی مہم کا اہتمام کیا

مری عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے این ایل سی کی صفائی مہم،ماحول دوست سیاحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی)نے مختلف تعلیمی اداروں کے تعاون سے ملک بھر کی طرح مشہور سیاحتی مقامات پر صفائی مہم کا اہتمام کیا یہ مہم عالمی یوم سیاح کے موقع پر ترتیب دی گئی این ایل سی نے نوجوانوں اور طلباء وطالبات کو عوامی بیداری مہم کا حصہ بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی تاکہ سیاحتی مراکز کی قدرتی خوبصورتی کو پائیداربنیادوں پر برقرار رکھاجاسکے عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے ان مقامات پر مطالعاتی دوروں کا ااہتمام کیا گیا جہاں زیادہ آلودگی پائی جاتی ہے پہاڑوں سے لیکر ساحلی پٹی تک مختلف جگہوں کا انتخاب کیاگیا جہاں نباتات وحیوانات ،سمندری حیات اور تاریخی مقامات کو مختلف قسم کے خطرات درپیش ہیں مہم کے شرکاء نے تلف پذیر اشیاء اور مصنوعات کے استعمال پر زور دیاجس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں،این ایل سی کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحول کے قدرتی ماحول کو بحال رکھنے کیلئے اپناکردار ادا کریں، یادرہے کہ این ایل سی ماحول دوست سیاحت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرچکا ہے جس کی ترجیحات میں دوبارہ قابل استعمال اشیاء ،صاف توانائی ،آبی تحفظ اور آلودگی کی موجودہ سطح کوبھی کم کرنا ہے شامل ہے ،کراچی میں طلباء کو ساحل سمندر پر لے جایاگیا جہاں پر انہوںنے ساحل کی صفائی کا عملی مظاہرہ کیا اور وہاں پر موجود سیاحوں کو آگاہی فراہم کی اس قسم کے پروگرام گلگت ،مری ،اسلام آباد اور لاہور میں بھی منعقدکئے گئے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ این ایل سی سیاحت کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ،ملک بھر اور سیاحتی مقامات کے لوگوں نے این ایل سی کی اس کاوش کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں