78

مری4 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں بھرپور شرکت کی جائیگی

مری4 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں بھرپور شرکت کی جائیگی ہزاروں کی تعداد میں لیگی ورکرز شرکت کرینگے ا س سلسلے میں یونین کونسل مسیاڑی مری میں مسلم لیگ کا اجلاس زیر صدارت پیر منصور شاہ منعقد ہوا منعقد ہوا اجلاس میںحاجی امتیاز عباسی سابق چیئرمین مسیاڑی، مسلم لیگ ن مسیاڑی کے جنرل سیکرٹری عبدالرئوف عباسی،راجہ ساجد عباسی،ٹھیکدار مطلوب عباسی،ہارون مقیم عباسی ارباب عباسی،ارشد عباسی،ماسٹر نثارعباسی،عنصر محمودعباسی،منیر عباسی،محسن عباسی ،اقصار عباسی ،خلیل عباسی سمیت کثیر تعدادمیں لیگی کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر ورکرزکنونشن کے پروگرام کارکنوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی لیگی رہنمائوں نے قائدمیاں محمدنواز شریف،شاہدخاقان عباسی،مریم نواز،حمزہ شہبازشریف اور دیگر رہنمائوںکیخلاف جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شاہد خاقان کی جرات،حوصلہ اور وفاداری پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے خطہ کوہسار کے لوگوں کے سرفخر سے بلند کردئیے ہیں اجلاس کے اختتام پر سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں