Jamat Islami picture 82

مری کشمیر کی آذادی ہمارا واحدمقصد ہے کشمیر کی آذادی کو یقینی بناکر ہی کشمیر بنے گاپاکستان کے خواب کی تعبیر مکمل ہوسکتی ہے

مری کشمیر کی آذادی ہمارا واحدمقصد ہے کشمیر کی آذادی کو یقینی بناکر ہی کشمیر بنے گاپاکستان کے خواب کی تعبیر مکمل ہوسکتی ہے مری کے عوام کے روشن چہرے ہیں کراچی سے لیکر خیبر تک ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیر کی آذادی ہمارا فرض بھی ہے اور قرض بھی ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جھیگاگلی بازار میں مری کے عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کی آمد پر شرکاء نے فلک شگاف نعرے لگاکران کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،سراج الحق ایک بڑی ریلی کے ساتھ مظفر آباد آذادکشمیر میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے جارہے تھے انہوں نے کہا کہ مری کے غیور عوام سے خطاب میرے لئے ایک اعزاز ہے انہوںنے اہلیان مری کا شاندار استقبال کرنے پر انکا شکریہ بھی ادا کیا مری میں استقبال کے انتظامات امیر جماعت اسلامی این اے 57 عتیق احمدعباسی،امیر تحصیل مری غلام احمد عباسی،جنرل سیکرٹری تحصیل مری ساجد عباسی ،مسعود احمد بٹ امیر جماعت اسلامی مری شہر،سابق ناظم دریاگلی عابدعباسی،امیر گھوڑا گلی حافظ شکیل عباسی،جے ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل مری کے صدر نقاش عباسی،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی تحصیل مری عبدالعلیم عباسی،ضلع کوہسار جے ٹی آئی کے صدر محمودالرحمان عباسی ،سابق وائس چیئرمین ورہنما ء جماعت اسلامی مری اکرام عباسی،تحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے عہدیداران اور کارکنوں ،طلباء ونگ ،یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ،جماعت اسلامی سے اظہار یکجہتی کیلئے پی پی پی تحصیل مری کے صدر محمدنذیر عباسی ایڈووکیٹ،ناصر عباسی ایڈووکیٹ ،قاسم حبیب عباسی ایڈووکیٹ نے بھی شرکت اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے بھی کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے لگائے جبکہ جھیکاگلی سارادن کشمیر کے حوالے سے ملی نغموں سے گونجتارہا بعد ازاں یہ بڑی ریلی مظفر آباد آذادکشمیر کیلئے روانہ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں