PMLN murree 49

قائدمیاں محمدنواز شریف کو پانامہ کا الزام لگا کر اقامہ میں سزاسنائی گئی

مری قائدمیاں محمدنواز شریف کو پانامہ کا الزام لگا کر اقامہ میں سزاسنائی گئی ،شاہد خاقان عباسی کیخلاف جھوٹا ایل این جی کا کیس میں گرفتارکیاگیا جب کچھ نہ ملا تو وعدہ معاف گواہ ڈھونڈلئے گئے یہ نااہل اور دھونس دھاندلی حکومت ہے انہوں نے ملک شدید معاشی بحرانوں ،بیروزگاری اوردیگر بحرانوں سے دوچار کردیا ہے عوام اب ان سے تنگ آچکے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور نے مری پریس کلب میںمری کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا وہ 4 اکتوبر کو گھوڑاگلی میںہونے والے ورکرزکنونشن کی دعوت دینے کیلئے مری پریس کلب آئے تھے ،اس موقع پر لیگی رہنماء وہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ کے صدر حافظ جاوید اختر عباسی،جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی ،مری پریس کلب کے صدر سدھیراحمدعباسی،الیکٹرانک میڈیا کے صدر اورنگزیب عباسی اور مری یونین آف جرنلسٹ کے صدر تاج بخاری نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر انکے ہمراہ راجہ ہارون مشتاق،راجہ ہمایوں سرور،راجہ ارجمندنواز عباسی،منیر عباسی،عمیر عباسی ،احتشام عباسی،صیام مسعود عباسی اور دیگر عہدیداران اور کارکن بھی کثیر تعداد میں موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں