شوگر کا علاج 58

شوگر کا علاج اوراس سے بچائو کیلئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے حکومت پنجاب اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کریگی

مری شوگر کا علاج اوراس سے بچائو کیلئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے حکومت پنجاب اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کریگی پاکستان بیت المال اور محکمہ زکواۃ بھی اپنا حصہ ڈال کر ایسے فلاحی اداروں کو سپورٹ کریں جو اس موذی مرض کیخلاف جہاد کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پھلگراں ایکسپریس وے پرقائم ذیابیطس سنٹر کے دورے پر یہان کی انتظامیہ اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ا س سلسلے میں تمام ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے ان کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی میجر(ر)لطاسب ستی بھی تھے ڈاکٹر بابر عباسی ای او کی طرف سے گورنر پنجاب کو ادارے کے قیام ،اغراض ومقاصد اور مریضوں کو دی گئی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،تقریب میں ڈائریکٹر ٹی ڈی سی محمد شائق ،چیئرمین ٹی ڈی سی پی اسجد حمید،ایڈمنسٹریٹر چیمبر یاسر امین ،پلک ریلیشن آفیسر راجہ زین رحمٰن ،عثمانیہ گروپ کے ڈائریکٹر محسن عثمان اور قیصر عباسی بھی موجود تھے گورنر پنجاب نے ہسپتال کے احاطے میں پودا بھی لگایا جبکہ پروگرام کے اختتام پر گورنرپنجاب اور دیگر مہمانوں کو خصوصی شیلڈین بھی دی گئیں۔