World_Tourism_Day_murree 57

مری عالمی یوم سیاحت کے حوالے مری میں تقریبات منعقد کی گئیں

مری عالمی یوم سیاحت کے حوالے مری میں تقریبات منعقد کی گئیں ٹی ڈی سی پی نے مال روڈ مری پر سفاری اسٹیشن کشمیرپوائنٹ ،انٹرٹینمنٹ پارک بانسری گلی ،پتریاٹہ چیئرلفٹ اور دیگر سیاحتی مقامات پر عالمی یوم سیاحت کے سلسلے میں خوبصورت تقریبات جن میں دلکش بینرز آویزاں کئے ہوئے تھے جن پر سیاحوں کویوم سیاحت کی اہمیت سے آگاہ کیاگیا ،ٹی سی پی کے جنرل منیجر نارتھ جعفر کوہستانی نے اس موقع پر مری میڈیاسے گفتگوکے دوران بتایا کہ سیاحت کی ترقی سے روزگار کی فراہمی اورمعاشی ترقی میں انقلاب برپاہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے اہم ترین ملک جہاںبلندوبالا سرسبز پہاڑ ،وسیع صحرا ،سمندر،دریااور ہرقسم کی سیاحت کی بہترین صلاحتیں موجود ہیں پنجاب ٹورازم سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کوبہترین کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے مری کے ساتھ ساتھ کوٹلی ستیاں میں بھی سیاحتی مراکز بنائے جارہے ہیں تاکہ سیاحوں کو مزیدخوبصورت علاقے دیکھنے کو ملیں اور ہرجگہ پر ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں