news murree news 108

ملکہ کوہسار مری بھوربن میں مقامی لوگوں نے چوروں کے گینگ کو پکڑ لیا

ملکہ کوہسارمری بھوربن میں مقامی لوگوں نے چور وں کے گینگ کو پکڑ لیاجیھکا گلی سے دیول جانے والی سوزوکی وین پر تین خواتین ڈکیت سوار ہوئیں تھوڑی دیر بعد جب گاڑی جنگل میں پہنچی تو ایک خاتون نے طبعیت خرابی کا بہانہ بنایا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھی ڈکیٹ عورتوں نے باقی ماندہ مسافر خواتین کے ہینڈ بیک اور کٹر سے کلائی کی چوڑیاں کاٹنی شروع کر دی مسافر خواتین کے شور مچانے پر ڈکیت گینگ کی کی ایک گاڑی نبمی lxv488جو کہ ان کے ساتھ چل رہی تھی اس کو روک کر اس پر سوار ہو گئیں جہاں خواتین نے آگے کوہسار مارکیٹ میں فون کی تو وہاں مقامی۔لوگوں نے ڈکیت گروہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردئےمری میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے مری پولیس انکو روکنے میں بری طرح ناکام،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں