logo-Ji 89

مری27 ستمبر بروزجمعۃ المبارک کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کا جھیکاگلی مری پہنچنے

مری27 ستمبر بروزجمعۃ المبارک کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کا جھیکاگلی مری پہنچنے پر شاندار استقبال کیاجائیگا امیر جماعت اسلامی سراج الحق 27 ستمبر کو صبح نو بجے مری پہنچیں گے جھیکاگلی کے مقام پر ضلعی اور تحصیل کے امیر،تحصیل مری کی تمام یونین کونسلوں سے جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکن امیر جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت میں ایک بڑے قافلے کی شکل میں مظفر آبا دآذادکشمیر کیلئے روانہ ہونگے ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی،جنرل سیکرٹری ساجد محمود عباسی،سابق ناظم دریاگلی عابد عباسی،امیر جماعت اسلامی مری سٹی مسعود احمدبٹ،شوکت رشید ،عامر نواز عباسی،عبدالعلیم عباسی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ کوہالہ کے مقام پر ہزاروں افراد امیرجماعت اسلامی کا استقبال کرینگے اور بعد ازنمازجمعہ مظفر آباد میں ایک احتجاجی ریلی سے بھی خطاب کرینگے جماعت اسلامی کے عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھیکاگلی کے مقام پر امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق کا استقبال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں