site 46

مری شہر اور گردونواح میں منشیات فروشوں کا راج ٹولیوں کی شکل میں موجودآوارہ نوجوان اس دھندے کے پھیلائو کیلئے

مری شہر اور گردونواح میں منشیات فروشوں کا راج ٹولیوں کی شکل میں موجودآوارہ نوجوان اس دھندے کے پھیلائو کیلئے سرگرم علیوٹ،سہربگلہ،پھگواڑی ،کشمیر ی بازار،گھوڑاگلی ،تریٹ سمیت مختلف بازاروں میں پولیس کی ملی بھگت سے انکے اڈے قائم ہیں چند دن قبل چند منشیات فروشوں نے اسلحہ کی نوک پر دہشت پھیلانے کی کوشش کی چرس ،پوڈر اور شراب کے نشہ پر نوجوانوں کو لگانے کیلئے انہیں پہلے یہ منشیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ انہیں محفوظ اڈے بھی دئیے ہوتے ہیں تو پھر یہ نوجوان اس لت میں پڑجاتے ہیں تو پھر انہیں نشہ پورا کرنے کیلئے دیگر وارداتوں میں استعمال کیاجاتا ہے عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پولیس پنجاب،آر پی او اور سی پی اوراولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں