murree-pakistan-post 46

مال روڈ پرہر جنرل پوسٹ آفس بلڈنگ کے عقب میں سرسبز درخت دن دیہاڑے کاٹ دئیے گئے

مری گرین پاکستان کا خواب چکنا چور کردیا گیا مری مال روڈ پرہر جنرل پوسٹ آفس بلڈنگ کے عقب میں سرسبز درخت دن دیہاڑے کاٹ دئیے گئے ممبرقومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی کے قریبی عزیز کے ہوٹل کے سامنے درخت کاٹ کر گرین پاکستان پروگرام کا جنازہ نکال دیاگیا محکمہ جنگلات اور تحصیل انتظامیہ نے بھی اس سلسلے میں مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جبکہ ممبران اسمبلی نے بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بندکررکھی ہیں معززین شہر ،گرین مری ایسوسی ایشن اور سیاسی شخصیات نے اس معاملے پر فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں