murree news22 97

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ IMDC مری بیس میں محمد شفیق نے بذریعہ کال نوٹ کروایا کہ موٹرسائیکلAPF چوری ہوا ہے بیس نے تمام موبائلز، بریفنگ افسران اورCPO صا حب کو اطلاع دے کر الرٹ کیاCPO صاحب ٹائیگر تھری اور ٹائیگر فور کے ہمراہ متعلقہ لوکیشن پر پہنچے جہاں واردات ہوئی اور شفیق کو ساتھ بٹھا کر موٹر سائیکل کی تلاش شروع کی اسی دوران بریفنگ افسران نے نوٹ کروایا کہ ایک یونائیٹڈ موٹرسائیکلAPF جسکو پلازہ پر روکا ہےCPO صاحب نے بریفنگ آفیسر کو ہدایت کی کہ موٹرسائیکل اور اس شخص کو جانے نہ دیں اور بذریعہ ورکشاپ کیمپ لے آئیں جہاں پر شفیق نے اپنے موٹرسائیکل کی شناخت کی مزید قانونی کاروائی کے لئے موٹرسائیکل اور چور کو لوکل پولیس کے حوالے کیا گیا موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں