murree PMLN 83

ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن مورخہ 4 اکتوبر بروز جمعہ گھوڑا گلی کے مقام پر بعد ازنماز جمعہ منعقد ہوگا

مری ہم سب میاں محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں نہ ماضی میں کبھی خوفزدہ ہوئے اور نہ اب ہیں پارٹی کاسرمایہ انکے نظریاتی ورکرز ہیں بعض لوگ اپنی منشا ء اور مرضی سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں پارٹی کے ناراض لوگوں کو راضی کرینگے لیکن گالم گلوچ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا جنکی وجہ سے ورکرز کی دل آزاری کی گئی ،ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن مورخہ 4 اکتوبر بروز جمعہ گھوڑا گلی کے مقام پر بعد ازنماز جمعہ منعقد ہوگا جس میں مرکزی قائدین خطاب کرینگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی ،سابق چیئرمینوں اصغر عباسی دریاگلی،خلیل عباسی پھگواڑی،حاجی امتیاز عباسی مسیاڑی،ہمایوں مشتاق عباسی دیول،محمد قذافی انگوری،راشد عباسی پوٹھہ شریف،مجید عباسی روات،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ ،لیگی رہنماء راجہ یاسر ریاست عباسی،صدر ن یوسی نمبل ضیاء اللہ عباسی،لیگی رہنما ء چارہان راجہ کاشف،لیگی رہنماء پیرمنصورعلی شاہ صدر یوتھ ونگ ن راجہ ارجمند نواز عباسی،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران مری راجہ اکمل نواز عباسی،صدر ایم ایس ایف تحصیل مری صیام مسعود عباسی،جنرل سیکرٹری لیبر ونگ ن عبدالوحیدعباسی،شاہدآذاد،ابرارحسین شاہ،واحدمصطفی عباسی اور دیگر نے مری میں منعقدہ مشارتی اجلاس جو راجہ احسان نواز کی صدارت میں منعقد ہوا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض لیگی رہنماء طاہر حمید نے اداکئے،مشاورتی اجلاس میں یہ طے پایا کہ ایک بھرپور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیاجائیگا جس میں تمام یونین کونسلوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کویقینی بنایاجائیگا اس موقع پر لیگی رہنماء شاہدآفتاب کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی گئی ،شاہد خاقان عباسی کی ثابت قدمی ،وفاداری اور خطہ کوہسار کی روایات کو قائم کرنے پر انہیں شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں