Murree news 58

کشمیر کو دنیابھر میں اجاگر کرنے کیلئے امریکہ اور یورپی ممالک کا ایک ماہ کے دورہ کے بعد واپس وطن پہنچ

مری حکومت آذادکشمیر کے وزیر ڈیزاسٹر حافظ احمد رضا ء قادری ایڈووکیٹ مسئلہ کشمیر کو دنیابھر میں اجاگر کرنے کیلئے امریکہ اور یورپی ممالک کا ایک ماہ کے دورہ کے بعد واپس وطن پہنچ گذشتہ دن حافظ احمد رضاء قادری اپنے معتمد خاص طاہر حمید کے ہمراہ مری کا دورہ کیا وہ مبارک علی قریشی کی اہلیہ محترمہ ،سینئر صحافی و سابق صدر مرکزی انجمن تاجران مری عبدالحمیدعباسی کی والدہ محترمہ اور بانسرہ گلی میں انکی عدم موجودگی کے دوران انتقال کرجانے والے خاندانوں کے گھر جاکر ان کے عزیزوں کی وفا ت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور وفات پانے والوں کی مغفرت درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی دورہ مری کے دوران انہوںنے حلقہ بھر میں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں