murree Girls college protest picture 79

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مری کی جانب سے مال روڈ مری پر واک منعقد کی گئی

مری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مری کی جانب سے مال روڈ مری پر واک منعقد کی گئی جسکی قیادت کالج ھذا کی پرنسپل کررہی تھیں واک میں طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا اس موقع پر طالبات نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور نعرہ بازی بھی کی جاتی رہی واک گرلز کالج سے جی پی اوچوک اور مال روڈ سے ہوتی ہوئی واپس گرلز ڈگری کالج میں اختتام پذیر ہوئی آخر میں کشمیر کی آذادی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں