murree N leag city picture 57

مسلم لیگ ن مری سٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ن لیگ مری سٹی کے صدر راجہ احسان نوا زکی صدارت میں منعقد ہوا

مری مسلم لیگ ن مری سٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ن لیگ مری سٹی کے صدر راجہ احسان نوا زکی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں شہر بھر کے لیگی عہدیداروں اورکارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مسلم لیگ ن کے بھرپور ورکرز کنونش کیلئے مشاورت بھی کی گئی اس موقع پر رابطوں کو مزید موثر اور بہتربنانے اور ہرماہ کے پہلے جمعہ کو پارٹی اجلاس منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیاگیا عہدیداروں اور کارکنوں نے اعلیٰ قیادت کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنانے کی شدید مذمت کی گئی اجلاس میں لیگی رہنمائوں مرز اسابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،جنرل سیکرٹری ن لیگ مری سٹی سردارسعیدبشیر،لیگی رہنماء معین الحق،لیبر ونگ ن مری کے صدر غالب بشیر عباسی،یوتھ ونگ تحصیل مری کے صدرراجہ ارجمندنواز عباسی،نیوتھ ونگ ن مری سٹی کے صدر عمران بٹ ،جنرل سیکرٹری راشدغنی،لیگی رہنمائوں راجہ منیر عباسی،خواجہ بابر مسعود ،آصف میرندیم شکور،محمد عباس ،یاسر عباس،وسیم میر،محمود،سلیم جنجوعہ اور دیگر کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں