Motor way police picture (1) 56

موٹر وے پولیس نے بڑے پیمانے پر مری کے جنگلات سے کاٹ کر سمگل ہونے والی لکڑی کو رات گئے

مری موٹر وے پولیس نے بڑے پیمانے پر مری کے جنگلات سے کاٹ کر سمگل ہونے والی لکڑی کو رات گئے پکڑ لیا اس سلسلے میں جب موٹر وے پولیس کوگذشتہ رات ایک بج کر30 منٹ پر اطلاع دی گئی کہ محکمہ فارسٹ مری کے جنگلات کی بڑی مقدار میں قیمتی لکڑی کو ٹمبر مافیاء نے کاٹا اوررات کے اندھیرے میں راولپنڈی سمگل کیاجارہا ہے جس پر موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طور پر موٹر وے کے موبائل یونٹس کو مطلع کردیا گیا کہ وہ گاڑیوں کی چیکنگ کریں اس دوران انہوں نے سفید رنگ کی شہہ زور نمبر کے این 8943 ہے کو ٹول پلازہ پر جسکی نشاندہی ڈی ایف اومری اور انکے عملے نے کرائی تھی کو قیمتی لکڑی سمیت قبضہ میں لے لیا جبکہ عدیل کان سکنہ راولاکوٹ،اور اویس عباسی سکنہ ساملی مری کو حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی کیلئے ڈی ایف اومری عامرملک کے حوالے کردیا اہلیان علاقہ نے موٹر وے کی کارکردگی پر انکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں