مری جی پی اوچوک قریب کلڈنہ روڈ پر بلڈنگ کی تعمیر کے باعث بجلی کے پولی اور ٹرانسفارمر گرنے سے شہر بھی کی بجلی کئی گھنٹے منقطع ہوگئی پول اور ٹرانسفارمر گرنے کی وجہ بڑے پیمانے پر کھدائی بتائی جاتی ہے جبکہ جہاں شہر بھر میں کئی گھنٹے بجلی کاطویل بریک ڈائون رہا وہاں ٹریفک بھی مکمل بند ہوکر رہ گئی بجلی کے تعطل اور ٹریفک بند ہونے سے سیاحوں اور شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ،عوامی اور سیاحتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی ذیادہ ذمہ داری تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن مری پرعائد ہوتی ہے جن کی چشم پوشی سے شہر کے اکثر علاقوں میں کھدائی ہورہی ہے اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔