پی ٹی آئی 91

حلقہ این اے 57 کی مرکزی قیادت نے متفقہ طورپر پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے اتحاد اتفاق کرختم کرنے کا اعلان کیا ہے

مری حلقہ این اے 57 کی مرکزی قیادت نے متفقہ طورپر پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے اتحاد اتفاق کرختم کرنے کا اعلان کیا ہے اتفاق گروپ کے ترجمان و مرکزی رہنماء جنید عزیز عباسی نے اپنے ایک وڈیوپیغام کے ذریعے حکومتی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ار مہنگائی ،بیروزگاری اور لاقانونیت سے تنگ عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حمایت سے دستبرداری کا متفقہ فیصلہ کیاہے جنید عباسی نے کہاکہ ہم نے جن تحفظات کی بنیادپر سابقہ نمائندوں سے اختلاف کیاتھا اور عوام کی بڑی آبادی کو نئے نمائندے منتخب کرنے پر راضی کیاتھا اب وہی مسائل و ناقص کارکردگی موجودہ نمائندے بھی دکھارہے ہیں حلقے کے ایم این اے عوام کو اپنی آنیاں جانیاں دکھا رہے ہیں اور ووٹرز ایک سادہ سی درخواست پر ایم این اے سے دستخط کروانے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اگر کسی کو خوش قسمتی سے مل بھی جائے تودرخواست پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ اتفاق گروپ نے کسی بھی ذاتی مفاد کیلئے کبھی کسی کی نہ تو حمایت کی ار نہ ہی مخالفت کی بلکہ ہم عوام کے حقوق او رعلاقائی مسائل پر سیاست کی ہے اورآئندہ بھی عوامی حقوق کی خاطر کسی بھی حدتک جانے کوتیار ہیں گروپ کے رہنمائوں باقر عباسی، ارشد عباسی،زاہد شفیق،حماد طیفور،گل ھمایوں ،عامر عباسی ،واجد عباسی ،صفدر عباسی اور دیگر نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی مکمل اتفاق واتحاد سے فیصلے کرنے اور عوام کی خدمت کرنے کا عہد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں