murree Bhutto cottege murree 53

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی کشمیرپوائنٹ مری میں واقع قیام گاہ کینسٹنشیا کاٹج کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے

مری سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی کشمیرپوائنٹ مری میں واقع قیام گاہ کینسٹنشیا کاٹج کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے گھڑکیاں ،دروازے ،چھت کی جستی چادریں اور پتھر بھی نامعلوم افرا لے اڑے یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو جب وزیر خارجہ پاکستان تھے وہ مذکورہ گھر میں رہائش رکھتے تھے پرویز مشرف کے دور حکومت تک یہ ملکی اثاثہ اپنی اصل حالت میں تھا مگر اسکے بعد اس گھر کی تمام درودیوار کو رات کی تاریکی میں اکھاٖ ڑکر غائب کردیا گیاانتہائی اہمیت کے حامل اس گھر میں ذوالفقار علی بھٹو،سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو،صنم بھٹو،میرمرتضیٰ بھٹو اور شاہنوازبھٹو کا بچپن بھی اسی گھر میں گزرا ہے اگر حکومتی اداروں نے اس اہم اثاثہ پر توجہ نہ دی تو آنے والے دنوں میں اس گھر کا باقی بچا کھچا میٹریل بھی غائب کر دیاجائیگا محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے انکوائری آفس کے قریب ہی یہ گھر واقع ہے عوامی حلقوں نے اس کی تعمیرومرمت کرکے اسکو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں