News Murree news 49

واجد محمود عباسی سکنہ حدوٹ سہربگلہ نے اپنے بیان میں کیا ہے

مری واجد محمود عباسی سکنہ حدوٹ سہربگلہ نے اپنے بیان میں کیا ہے کہ اسکی جدی اراضی جمع بندی 1956-57 سے لیکر 2018 تک موجود اور اسکے ساتھ ملکیت کے تمام ترثبوت بھی موجود ہیں جبکہ نئے پٹواری حلقہ سے درست فرد مطلوب نئے پٹواری سے دیا جانے والا فرد جس میں رقبہ بیع رہن نہیں ہوسکتا کی وضاحت پر بقول پٹواری رقبہ فروخت ہوگیا ہے اور داد فروخت کرگئے ہیں جس پربحکم اے سی مری نے پٹواری کی اس رپورٹ پر تحریراً رقبہ فروختگی انتقال رجسٹری طلب لیا جس کو پٹواری پیش نہیں کرسکا جبکہ کوئی رقبہ بغیر انتقال یا رجسٹری کے فروخت نہیں ہوسکتا حلقہ پٹواری ریکارڈ میں خود ساختہ غیر قانونی شاملات اور حقدار شاملات کا اندارج ظاہر کرکے ملکیتی انتقال شدہ سالم کھاتہ رقبہ ناجائز قبضے کروائے رہے ہیں متاثرہ شخص نے کہا کہ پٹواری حلقہ سے درست فرد دلوایاجائے کیونکہ پٹواری جانبدار اور لینڈ مافیا کا سہولت کار ہے اس نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ناانصافی کا نوٹس لیکر اس کا حق دلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں