مری گھوڑاگلی ملوٹ کے رہائشی غضنفر علی عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں وہ اپنی ہمشیرہ جسکو بخار تھاکو چیک کروانے کیلئے بدھ کے دن تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری گیا تو اسکے بخار کا ٹیسٹ کرانے کے مبلغ 400 روپے وصول کئے گئے جبکہ تمام ادویات بھی بازار سے خریدنے کاکہا گیا غضنفر علی عباسی نے کہا ہے کہ پہلے ہی غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب علاج کیلئے بھی غریب عوام پر اتنا بوجھ ڈال دیاگیا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں بھی غریب آدمی علاج نہیں کرواسکتا انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے اگر اسی تبدیلی کا نعرہ لگایا تو ایسی تبدیلی ہمیں منظور نہیں ہے انہوںنے اعلیٰ حکام سے غریب عوام پر ہونے والی زیادتی کا فوری ازالہ کرنے اور ہسپتالوں میں فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔