school murree 82

سکول وین کی اوور لوڈنگ ,پبلک سروس اور لوڈنگ کے خلاف کاروائی کیلئے ٹریفک وارڈنز کے سکوارڈ تشکیل :۔ ڈی ایس پی ٹریفک مری

’’سرکل مری ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی نے عوام کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے سکول وین کی اوور لوڈنگ اور پبلک سروس کی اوور لوڈنگ کے خلاف ایکشن لینے کے ٹریفک وارڈنز افسران کے اسکواڈ تشکیل دے دیئے وارننگ کے بعد گاڑیوں والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں سکولز کے پرنسپل اور والدین بھی اپنے بچوں کی زندگی محفوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں ۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے بچوں کے لئے مناسب سکول وین کا انتظام کریں تا کہ اپ کے بچے آرام سے گاڑی کے اندر بیٹھ کر سکول آ جا سکے ۔ گاڑیوں اور ٹرانسپورٹر سے گزارش ہے کہ پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اپ کو پریشانی سے بچا جا سکے اور کئی بھی کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ ٹریفک وارڈنز آفیسر اپکے معاون اور اپکے دوست ہیں سرکل کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم یا شکایت کی صورت میں فوری ہیلپ لائن 1915 آفس نمبر0519269200 پر رابطہ کریں۔ٹریفک وارڈنز افسران اپکی اور اپکے بچوں کی زندگی محفوظ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں