Taj abbasi 63

برگیڈیئر(ریٹائرڈ) تاج عباسی رضائے الہیٰ وفات پاگئے

مری خطہ کوہسا ر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت 1965 کی پاک بھارت جنگ کے غازی سابق ڈائریکٹر جنرل ایم کے ڈی اے اور مری ٹول ٹیکس تحریک کے سربراہ برگیڈیئر(ریٹائرڈ) تاج عباسی رضائے الہیٰ وفات پاگئے مرحوم سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے تایا ،ساجد عباسی ،واجد عباسی اور حاجی ناصر عباسی آف چٹہ موڑکے ماموںتھے ان کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقہ دیول مری میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیاپاک فوج کے دستے نے سلامی بھی دی،نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،سابق گورنر کے پی کے سردارمہتاب عباسی،نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور ،سٹیشن کمانڈر مری برگیڈٖیئر سہیل طارق ڈار ،سابق وفاقی وزراء مریم اورنگزیب،ڈاکٹرطارق فضل چوہدری،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی ،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،پی ٹی آئی کے رہنماء سابق تحصیل ناظم مری سردارمحمدسلیم خان،لائرزونگ ن مری کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کے چیئرمین راجہ عرفان عباسی ،صدر ہوٹل ایسوسی ایشن مری حافظ جاوید اختر عباسی،ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی ،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،لفٹینٹ جنرل (ر)انیس عباسی ،لیبرونگ ن مری کے صدر غالب بشیر عباسی،مفتی خالد حسین عباسی،قاری سیف اللہ سیفی ،پی ٹی آئی کے رہنمائوں راجہ ہارون محفوظ،ایاز عباسی،ملک ابرار،راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،سابق ناظم روات مجید عباسی،سابق ناظم تریٹ راجہ شوکت مہربان ،سابق ناظم گھوڑا گلی حاجی خلیل ،سابق چیئرمین دریاگلی اصغر عباسی،معروف کاروباری شخصیت شمس عباسی،ندیم شوکت،مری پریس ،مری الیکٹرانک میڈیا اور مری یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداروں صدرمری پریس کلب سدھیر احمد عباسی،صدر مری الیکٹرانک میڈیا اورنگزیب عباسی،جنرل سیکرٹری مری یونین آف جرنلسٹ طفیل عباسی، ،نائب صدر مری یونین آف جرنلسٹ خالد عباسی،اراکین مری پریس کلب،طاہر حمید،ندیم شوکت،صدر ایم ایس ایف مری صیام مسعود عباسی،فردوس عباسی ،کرنل (ر)انوار عباسی ،پاک افواج کے افسران،مذہبی ،سیاسی سماجی ،کاروباری شخصیات اہلیان علاقہ اور عزیزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور انکی عوامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں