news murree 55

سنی بنک کے خطیب قاری سعید عباسی کے صاحبزادے اور خادم مسجد کیخلاف درج مقدمہ کو فی الفور خارج کیاجائے

مری جامع مسجد علی المرتضیٰ سنی بنک کے خطیب قاری سعید عباسی کے صاحبزادے اور خادم مسجد کیخلاف درج مقدمہ کو فی الفور خارج کیاجائے انکے خلاف عیدالاضحی کے موقع پر کھالیں اکٹھی کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر مقدمہ درج کیاگیا تھا جس پر علماء اکرام اور اہلیان مری نے شدید احتجاج بھی کیاتھا اور اسسٹنٹ کمشنر مری اور اے ایس پی مری نے وعدہ کیاتھاکہ ا س مقدمہ کوجلدخارج کردیاجائیگا لیکن تاحال اس میں کوئی بھی پیش رفت نہ ہوسکی ہے جس سے مری کے مذہبی ،سیاسی،سماجی ،کاروباری اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد ان کیخلاف درج مقدمہ کو خارج کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں