murree-news murree 60

مسلم لیگ ن کوٹلی ستیاں کے کامیاب ورکزز کنونشن نے جعلی مینڈیٹ رکھنے والوں کی بنیادیں ہلاکررکھ دی ہیں عوام الناس کی بھرپورشرکت

مری مسلم لیگ ن کوٹلی ستیاں کے کامیاب ورکزز کنونشن نے جعلی مینڈیٹ رکھنے والوں کی بنیادیں ہلاکررکھ دی ہیں عوام الناس کی بھرپورشرکت نے ثابت کردیا ہے کہ پردے لگاکر مری میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں ان خیالات کااظہار سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے قریبی دوست نوید عباسی آف دیول نے اپنی ٹیلیفونک گفتگومیں کیا نوید عباسی کاکہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پرڈاکہ مارنے والوں کو عوام کی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں اسوقت سلیکٹڈ نمائندے انتظامیہ کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے تعمیرات پر پابندی کو جوتی کی نوک پر مارہے ہیں انہوںنے کہا کہ آنے والا دورمسلم لیگی شیروں کا ہے انہوںنے کوٹلی ستیاں میں کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مسلم لیگ ن تحصیل کوٹلی ستیاں کے رہنمائوںخورشید ستی، شوکت ستی،وسیم ستی اور دیگر تما م ورکروں کو مبارکباددی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں