Murree news 14.9 176

مری اورمضافات میں تعمیرات پرمکمل پابندی کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ دھڑے سے جاری

مری اورمضافات میں تعمیرات پرمکمل پابندی کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ دھڑے سے جاری ،میونسپل کاروپوریشن مری کا دوہرا معیارمن پسنداور جیب گرم کرنے والوں کو کھلی چھٹی جبکہ غریب کو ایک اینٹ بھی لگانے نہیں دی جاتی میونسپل کارپوریش مری قبضہ اور تعمیراتی مافیاسے ملکر مری کے حسن کو تاتار کرنے میں مصروف یہ ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جو پیسہ سرکاری خزانے میں جانا چاہیے وہ تعمیرات مافیاکی جیبوں میں چلاجاتا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نامی جائیدادوںکی طرح مری میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کی مد میں میونسپل کارپوریشن مری کو کروڑوں روپے جو نقشوں کی مد میں ایم سی میں جمع ہونے تھے وہ کس کس کی جیبوں میں گئے ہیں کا فوری نوٹس لینے اور مکمل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے عوامی اور سیاحتی حلقوں کا کہنا ہے کہ مری میں قانون نام کی کوئی چیز نظر ہی نہیں آتی جس کی جو مرضی ہوتی ہے کرتا ہے کوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں جس سے جہاں وطن پاک کے اس اہم ترین سیاحتی مرکز کا حسن تباہ ہورہا ہے وہاں سیاحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، مری شہر سمیت نیورمری ،مری ایکسپریس وے اور دیگر علاقوں میں موٹر وے قوانین کی پرواہ کئے بغیر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے مری جی پی او چوک کے چاروں اطراف میں پردوں کے پیچھے غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے ہو رہی ہیںجبکہ ہائوسنگ سوسائٹیوں نے بھی محکمہ جنگلات اور دیگر اداروں کی ملی بھگت سے سرکاری زمینوں پر بھی قبضہ کیاہوا ہے سیاحتی اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کیخلاف انکوائری اورقانونی کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں